اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے غیر حل شدہ معاملات چھوڑ کر آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ برسبین پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے عبوری سیکرٹری دیوجیت سائکیا بھی ہیں۔
رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ جے شاہ اپنے دورے کے دوران اولمپک میٹنگ میں شرکت کریں گے اور وہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے مسائل حل نہ ہونے کے دوران جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا کے فیصلے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کو آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کے حامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔