Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsبشارالاسد اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے، روس میں سیاسی پناہ...

بشارالاسد اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے، روس میں سیاسی پناہ لے لی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد ملک چھوڑجانے والے صدر بشارالاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں روس نے انہیں سیاسی پناہ دے دی۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی خبرایجنسیوں نے کریملن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بشارالاسد اور ان کے اہل خانہ روس پہنچ گئے ہیں اور روس کی جانب سے انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔

روسی خبرایجنسی انٹرفیکس نے نام ظاہر کیے بغیر سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ شام کے صدر بشارالاسد ماسکو پہنچ چکے ہیں اور روس نے انسانی بنیادوں پر ان کو اور ان کے اہل خانہ کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔

قبل ازیں بین الاقوامی میڈیا نے متضاد رپورٹس دی تھیں کہ بشارالاسد کے طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ حادثہ پیش آیا ہے اور وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ باغیوں کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں قبضے کے ساتھ ہی ایک طیارہ ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوگیا تھا اور ریڈار سے غائب ہونے سے قبل طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا تھا۔

Latest articles

پوپ فرانسس نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے...

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیوں کیے؟ امریکی کانگریس کا عالمی عدالت پرپابندی کے حق میں ووٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق...

لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد صائم ایوب نے بیان جاری کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے...

ایلون مسک بھارتی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں کیخلاف ’اشتعال انگیزی‘ کی مہم میں شامل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو حالیہ ہفتوں...

More like this