اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے بدھ کے روز آئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جو 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔
ٹاپ آرڈر بلے باز زوفشان ایاز کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز کومل خان ان کے نائب کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کو 21 روزہ فٹنس کیمپ کے اختتام کے بعد شارٹ لسٹ کیا گیا جس میں 32 کھلاڑی شامل تھے۔
تین ہفتوں کے دوران تین انٹرا سکواڈ میچز بھی ہوئے۔
پاکستان، جسے گروپ اے میں رکھا گیا ہے، اپنی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ مہم کا آغاز 15 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گا اور اگلے دن نیپال سے مقابلہ کرے گا۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جائیں گی، جو 19 اور 20 دسمبر کو ہونا ہے، فائنل 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔
ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 پاکستان کا اسکواڈ
ٹاپ آرڈر بلے باز: اریشہ انصاری (قصور)، فضا فیاض (لاہور)، ماہم انیس (اسلام آباد)، راویل فرحان (لاہور) اور زوفشان ایاز (واہ کینٹ)
وکٹ کیپر بلے باز: کومل خان (لاہور)، واصفہ حسین (کراچی)
اسپنرز: علیزہ مختیار (مظفر گڑھ)، قرۃ العین (سیالکوٹ)، روزینہ اکرم (راولپنڈی) اور طیبہ امداد (ایبٹ آباد)
فاسٹ باولر: فاطمہ خان (لاہور)، ہانیہ احمر (کراچی)، ماہنور زیب (مردان)، شہر بانو اور (لودھراں)
پلیئر سپورٹ پرسنل: عائشہ جلیل (منیجر)، محسن کمال (ہیڈ کوچ)، محمد حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ)، ناہیدہ خان (فیلڈنگ کوچ)، محمد عثمان شاہد (تجزیہ کار)، رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ)، محمد رفیع اللہ (میڈیا) اور ڈیجیٹل مینیجر)