
ICC announces Champions Trophy to be held every four years-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایک ہندوستانی خبر رساں ادارے نے منگل کو رپورٹ کیا کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتہائی متوقع شیڈول کا اعلان چند دنوں میں ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیڈول کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر شریک اراکین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ ہم ابھی بھی چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول پر میزبان اور حصہ لینے والے ممبران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں.
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پی سی بی اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہوگا اور انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کے خیال کو مسترد کردیا۔ .
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کو مذکورہ ماڈل کی تجویز کو قبول کرنے پر راضی کرنے کے لیے بیک چینلز کی بات چیت جاری ہے۔
تاہم، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پیر کو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے والی دیگر تمام ٹیمیں پاکستان کا سفر کرنے کے لیے تیار ہیں اور کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے۔