Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانپاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں،ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کا موقف سامنے آگیا

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں،ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کا موقف سامنے آگیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان پاسپورٹ آفس کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا۔

36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جب کہ فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار 500 مقرر ہے۔

72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500 جب کہ فاسٹ ٹریک 18 ہزار 500 ہے۔

پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے، دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی۔

پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے، 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ جب کہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کیا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this