Skip to content
25/08/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Urdu International

اردو انٹرنیشنل

Digital Media with a special focus on Global South

Primary Menu
  • Top News
  • پاکستان
  • سیاست نیوز
  • بین الاقوامی
  • کاروبار
  • South Asia
Watch Video
  • Home
  • Top News
  • انسداد پولیو کا عالمی دن: پاکستان میں کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

انسداد پولیو کا عالمی دن: پاکستان میں کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی

محمد سکندر Posted on 10 months ago 1 min read
Pakistan-Polio

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آج دنیا بھر میں پولیو کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے ایسے میں پاکستان میں ایک نیا کیس سامنے آگیا جس سے رواں سال میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے 30 ماہ کے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کوہاٹ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے، اب تک بلوچستان سے 20، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 6، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

’اس سال کوہاٹ سے چار ماحولیاتی نمونوں میں ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اس علاقے سے پہلا کیس ستمبر میں سامنے آیا تھا‘۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 402 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال پولیو کیسز میں مسلسل اضافے سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے، سال 2019 میں ملک میں 147 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ان میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سال 2020 میں 85 اور 2021 میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ 2022 میں 3، 2023 میں 6 اور 2024 میں اب تک 40 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں 28 اکتوبر سے ایک اور ملک گیر ویکسینیشن مہم شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانا ہے۔

عالمی سطح پر پولیو وائرس کی تاریخ
انسداد پولیو پروگرام پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق، بیسویں صدی کے اوائل میں پولیو وائرس صنعتی ممالک میں سب سے زیادہ خوف زدہ کرنے والی بیماریوں میں سے ایک تھا۔ یہ وائرس صنعتی ممالک میں ہر سال لاکھوں بچوں کو مفلوج کر دیتا تھا۔ 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں مؤثر ویکسین متعارف ہونے کے بعد صنعتی ممالک میں پولیو کو قابو میں کر لیا گیا اور ان ممالک میں اس وائرس کو صحت کی ہنگامی صورتحال کے طور پر تقریباً ختم کر دیا گیا۔

ترقی پذیر ممالک میں پولیو کو ایک بڑے مسئلے کے طور پر تسلیم کرنے میں کچھ زیادہ وقت لگا۔ 1970 کی دہائی کے دوران جسمانی معذوری کے سروے کے دوران ظاہر ہوا کہ یہ بیماری ترقی پذیر ممالک میں بھی عام تھی۔

1970 کی دہائی میں دنیا بھر میں قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کا حصہ بناتے ہوئے معمول کے مطابق پولیو کی ویکسینیشن متعارف کروائی گئی، جس سے کئی ترقی پذیر ممالک میں اس بیماری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔

1988 میں پولیو ہر روز دنیا بھر میں 1,000 سے زیادہ بچوں کو مفلوج کر رہا تھا۔ 1988 سے جب عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز ہوا، تب سے عالمی سطح پر پولیو کی شرح میں 99 فیصد کمی آئی ہے۔

پاکستان میں پولیو ویکسین کب سے دی جا رہی ہے؟
حالیہ برس 2024 میں پاکستان میں انسداد پولیو ویکسین سرکاری طور پر دیے جانے کو 30 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں سرکاری طور پر قطرے والی پولیو ویکسین کا آغاز 1994 میں ہوا تھا۔

1994 میں اس وقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پاکستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔ اپنی بیٹی کو پولیو کے قطرے پلا کر، اس وقت کی وزیر اعظم نے یہ پیغام دیا تھا کہ یہ ایک محفوظ ویکسین ہے، جسے سب اپنے بچوں کو پلا سکتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ 1994 سے اب تک تقریباً ہر سال ہی انسداد پولیو کی ویکسین کی مہم چلائی جاتی ہے، مگر اس مہم کے 30 سال مکمل ہونے کے باوجود پاکستان پولیو وائرس سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکا۔

پولیو کا عالمی دن
گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (جی پی ای آئی) کے مطابق پولیو کا عالمی دن عوام اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کو پولیو کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے لیے آگاہی اور وسائل بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ’غزہ میں پولیو وائرس ٹائپ ٹو کے پھیلاؤ نے دنیا کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کرائی ہے کہ جب تک پولیو ’کسی بھی مقام‘ پر موجود ہے، تمام ممالک خطرے میں رہیں گے تاہم غزہ میں پھیلنے والی وبا نے پولیو سے پاک دنیا کے حصول کے لیے عالمی عزم کو بھی ظاہر کیا ہے، جہاں تمام تر مشکلات کے باوجود، ستمبر اور اکتوبر میں پولیو کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن کی مہم کا آغاز کیا گیا۔

خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں متحد ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پولیو ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بنا ہوا ہے، ضروری ہے کہ ہم مسلسل اور مسلسل ویکسینیشن کی کوششوں کے ذریعے ان کی حفاظت کے لئے اکٹھے ہوں۔

About the Author

محمد سکندر

Author

Visit Website View All Posts
Tags: پولیو کیسز کی تعداد پولیو کے خلاف عالمی دن ماحولیاتی نمونوں نیا کیس سامنے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون

Continue Reading

Previous: پاکستان کی وائٹ بال کپتانی کا فیصلہ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
Next: روسی وزارت خارجہ کے مطابق ‘ برکس کانفرنس ‘ کے موقع پر روس میں غیر معمولی سائبر حملے

Related Stories

ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک Posted on 2 weeks ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 4 weeks ago
Malala turns her fight for equality to women in sports
1 min read
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago

You may have missed

ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک Posted on 2 weeks ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 4 weeks ago
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
India fail in narrative war
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • ایران
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • کالمز
  • مشرق وسطیٰ

بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
August 2025
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jul    

اتجاه الموضة

Politics Top News Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل

  • ٹرمپ کا جال
  • پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا
  • ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس
  • بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ
  • بھارت میں مسلمانوں کی جبری ملک بدری کی رپورٹس منظر عام پر
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.