الرئيسيةاسرائیلامریکی وزیرِ خارجہ کی جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے لیے اسرائیل...

امریکی وزیرِ خارجہ کی جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے لیے اسرائیل آمد

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن منگل کے روز اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ ان کے مشرق وسطیٰ کے اس دورے کا یہ پہلا قیام ہے جس کا مقصد ایک مشکل اور بظاہر ناممکن جنگ بندی کے لیے مزید زور لگانا ہے۔

سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اعلیٰ امریکی سفارت کار کا اس خطے کا یہ 11 واں دورہ ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقوں کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔

بلنکن ایک ہفتے کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے اور اس میں اردن اور قطر کا سفر بھی شامل ہے۔

ایک سال سے جاری غزہ جنگ اور اس کے نتیجے میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ختم کرنے میں سفارتی کوششیں تاحال ناکام رہی ہیں۔ ایک سال کے دوران زیادہ تر لبنان کی جنوبی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد حالیہ ہفتوں میں لبنان-اسرائیل تنازعہ ڈرامائی طور پر شدت اختیار کر گیا ہے۔

حزب اللہ نے منگل کو علی الصبح کہا کہ اس نے تل ابیب کے قریب دو اسرائیلی فوجی مراکز اور حیفا کے مغرب میں ایک بحری مرکز پر راکٹ داغے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this