Thursday, November 28, 2024
Homeپاکستاننواز شریف اور مریم نواز کے دورہ لندن، یورپ اور امریکا کا...

نواز شریف اور مریم نواز کے دورہ لندن، یورپ اور امریکا کا شیڈول، اہم ملاقاتیں متوقع

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف جمعہ 25 اکتوبر کو لاہور سے 5 ممالک کے دوروں پر روانہ ہوں گے۔

نوازشریف دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے دورے کریں گے۔

نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کےلئے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کا دبئی میں ایک روز قیام ہوگا جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔ نواز شریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی۔ چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔ نواز شریف اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو لندن اپنے چیک اپ کے لیے جانا تھا تاہم آئینی ترمیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ 2 بار ملتوی کیا تھا۔ نواز شریف اب لندن میں اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے۔

لندن میں بھی نواز شریف کی کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this