غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری،حملوں میں میئر سمیت 92 افراد جاں بحق

0
96
حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ قبول

غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری،حملوں میں میئر سمیت 92 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے غزہ اور لبنان میں وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں صہیونی حملوں میں 65 فلسطینی جاں بحق اور 140 زخمی ہوگئے جبکہ جنوبی لبنان میں میئر سمیت کم ازکم 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وازرت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 65 فلسطینی جاں بحق اور 140 زخمی ہوگئے، دوسری جانب شمالی غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی تیرہویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ جبالیہ مہاجر کیمپ کی ناکہ بندی کے باعث تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی اور گلیوں میں موجود درجنوں لاشیں اٹھائی نہیں جاسکی ہیں۔ واضح رہے کہ 13 روز سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں 2 لاکھ سے زائد فلسطینی کھانے، پانی اور ادویہ کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 16 ہزار 765 بچے بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً ایک لاکھ افراد زخمی اور 10 ہزار سے زائد لاپتا ہیں۔