اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 548 پوائنٹس یا 0.64 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 31 پر جا پہنچا، جو آخری کاروبای روز 85 ہزار 483 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہترین ثابت ہوا تھا، جب انڈیکس 83 ہزار 531 سے ایک ہزار 952 پوائنٹس یا 2.33 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 483 پر پہنچا تھا۔
9 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کے بعد 86 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہا تھا اور انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار 669 پر بند ہوا تھا۔