Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ انگلینڈ: نعمان علی، ساجد خان کو دوسرے ٹیسٹ اسکواڈ میں...

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: نعمان علی، ساجد خان کو دوسرے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

Published on

spot_img

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: نعمان علی، ساجد خان کو دوسرے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چونکہ دوسرا ٹیسٹ بالکل قریب ہے، توقع ہے کہ 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان سے دو اسپنر کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس حوالے سے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی اور آف اسپنر ساجد خان پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد بیمار ہونے کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے جا رہے ہیں اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپنر کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے فاسٹ باؤلر یا بلے باز کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان پلیئنگ الیون کے انتخاب پر ابھی بات چیت جاری ہے اور ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل لائن اپ کی تصدیق آج متوقع ہے۔

جمعے کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this