الرئيسيةTop Newsآئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی اور اس منسوخی سے...

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی اور اس منسوخی سے بجلی کے بلوں پڑنے والا فرق !

Published on

spot_img

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی اور اس منسوخی سے بجلی کے بلوں پڑنے والا فرق !

اردو انٹرنیشنل : اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 5 آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ 5 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں اور ان معاہدوں کے خاتمے سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ماضی میں پاکستان کے آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے، بجلی چوری، ٹرانسمیشن لائنز کے نقصانات سمیت دیگر چیلنجز کی وجہ سے ہم عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکے اور اگر ان سے چھٹکارا پا لیں تو ہم عوام کو بجلی میں سبسڈیز دے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجا طور پر شکوہ ہے کہ گزرے سالوں میں جو آئی پی پیز سے معاہدے ہوئے وہ ناصرف اپنے منافع کما چکے ہیں اور سرمایہ کاری واپس حاصل کر چکے ہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ منافع بھی حاصل کر چکے ہیں تو اب عوام کو کیا مل رہا ہے، یہ عام آدمی کا بالکل جائز سوال ہے۔

پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والی اِن کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے اُس وقت سے زیر بحث ہیں جب گزشتہ نگران کابینہ میں وزیرِ تجارت و داخلہ گوہر اعجاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں ان معاہدوں پر کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کی جانے والی رقوم پر تنقید کی گئی جو کئی سو ارب روپے بنتی ہے۔

پاکستان میں گذشتہ دو، تین برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت کیا گیا تاہم اس کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی صارفین سے بجلی کی کھپت سے زیادہ بل وصول کرنے کی شکایات بھی منظر عام پر آئیں۔

حکومت کی جانب سے کِن آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کئے گئے ہیں؟

حکومت کی جانب سے جن پانچ بجلی بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں حبکو پاور کمپنی، لائل پور پاور کمپنی، روش پاور، صبا پاور پلانٹ اور اٹلس پاور پلانٹ شامل ہیں۔

ان پانچ پاور پلانٹس کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق ان کمپنیوں سے معاہدوں کے خاتمے کے بعد ان پاور پلانٹس کو کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے حکومتی معاہدے ایک سے دو سال کی مدت میں ختم ہونے والے تھے۔

کیا معاہدوں کے خاتمے سے عوام کے لیے بجلی کی قیمت کم ہو گی؟

وزیر اعظم شہباز شریف کے کورآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے خاتمے سے بجلی کے بلوں میں کمی پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان پانچ معاہدوں کے خاتمے سے فوری طرف پر صارفین کے بجلی کے بلوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی کیونکہ پانچ کمپنیوں کے معاہدوں کے خاتمے سے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں لگ بھگ ستر پیسے فی یونٹ کی کمی ہو گئی جب کہ اس سے ستر ارب روپے کی بچت ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ تاہم یہ ایک جاری ایکسر سائز ہے اور حکومت دوسرے آئی پی پیز سے بھی معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے مذاکرات کر رہی ہے اور ٹاسک فورس اس سلسلے میں اپنی ورکنگ کر رہی ہے۔

رانا احسان افضل نے کہا کہ چینی پاور پلانٹس کے ساتھ قرضوں کی ری پروفائلنگ پر بھی بات چیت جاری ہے جس میں پیش رفت کے بعد امید ہے کہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

پاکستان انسٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں توانائی کے شعبے کی ماہر عافیہ ملک نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’پانچ کمپنیوں کے معاہدوں کے خاتمے کے بعد کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ جن پانچ کمپنیوں کے معاہدے ختم ہوئے ہیں ان کی مدت معاہدہ ویسے بھی اگلے ڈیڑھ، دو سالوں میں ختم ہونے والے تھے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’سنہ 1994، سنہ 2000 اور سنہ 2006 کی پاور پالیسیوں کے تحت جو پاور پلانٹس لگے تھے ان کی تعداد 46 تھی۔ جس کا مطلب ہے کہ پانچ کمپنیوں کے معاہدے کے خاتمے کے بعد 41 کمپنیاں رہ جائیں گے۔ اس کے علاوہ سنہ 2015 میں لگنے والے پاور پلانٹس بھی ہیں اور حکومت کے اپنے ہائیڈل اور نیوکلئیر پاور پلانٹس الگ سے موجود ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اس معاہدوں کے خاتمے سے کیپسٹی پیمنٹ میں کوئی قابل ذکر کمی نہیں آئے گی اور نا ہی صارفین کے بجلی کے بلوں میں کوئی خاص کمی آئے گی۔‘

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...