پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق 15 اکتوبرکوڈی چوک پر احتجاج کے پیشِ نظرپنجاب کے اضلاع میں ہونے والے احتجاج منسوخ کردیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ مینڈیٹ چور حکمران ظلم اورسفاکیت ترک کرنے پر آمادہ نظر نہیں آرہے۔
ترجمان کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطورِ خاص ظلم کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کے لیے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کرلے گئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہےکہ ڈی چوک پر احتجاج کے موقع پرعلی امین گنڈا پور کے غائب ہونےسے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکن مایوس ہے، علی امین گنڈا پور کے غائب ہونےسے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے، لیڈرز مکس سگنلز دیں تو کارکنان کنفیوژ ہوتے ہیں۔