ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے ہرا دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 10ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دے دی۔
تعاقب (149) میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ یونٹ سوزی بیٹس اور امیلیا کیر. کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت کے باوجود 19.2 اوور میں معمولی 88 رنز پرڈھیر ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر 31 گیندوں پر 29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی، اس کے بعد بیٹس نے 27 گیندوں پر محتاط 20 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ اور شٹ نے 3 وکٹ حاصل کیں، اس کے بعد سوفی مولینکس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ نتیجہ خیز ثابت ہوا کیونکہ دفاعی چیمپئن نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
کپتان ہیلی نے آسٹریلیا کو ایک عمدہ آغاز فراہم کیا، جس میں 4 چوکے شامل تھے ہیلی نے مونی کے ساتھ 41 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کی، جو چھٹے اوور میں سابق کے آؤٹ ہونے پر ختم ہوئی۔
اس کے بعد مونی آسٹریلیا کے لیے ایک اور اہم شراکت میں شامل تھی جب انہوں نے تجربہ کار آل راؤنڈر ایلیس پیری کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 45 رنز بنائے۔
بائیں ہاتھ کی اوپنر نصف سنچری سے 10 رنز کم رہ کرآوٹ ہو گئیں کیونکہ امیلیا کیر، جنہوں نے 4/26 کے شاندار اعداد و شمارحاصل کیے.
آسٹریلیا کے لیے مونی 32 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی۔
پیری نے 24 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔
اس فتح نے آسٹریلیا کو آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے کی اسٹینڈنگ میں دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر پہنچا دیا جبکہ نیوزی لینڈ اتنے ہی میچوں میں دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآ گیا.