Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹہندوستان کی خواتین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ذہنی طور...

ہندوستان کی خواتین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ذہنی طور پر تیار

ہندوستان کی خواتین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ذہنی طور پر تیار

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ماہر نفسیات سے ملوایا گیا کیونکہ اس شعبے میں کام کی ضرورت تھی۔

ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ کے قریب آتے ہی ہندوستانی ٹیم کے کوچ امول مزمدار نے آئندہ ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈ کی ذہنی تیاری کا انکشاف کیا ہے۔

بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹیم کے تربیتی کیمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مزمدار نے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں سے ایک ماہر نفسیات کو متعارف کرایا کیونکہ اس شعبے میں کام کی ضرورت تھی.

ہندوستانی ٹیم جس نے آئی سی سی کا کوئی ایونٹ نہیں جیتا ہے، ان کی نظریں ٹی 20 ٹورنامنٹ جیتنے پر ہیں، جو 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ہے۔

کوچ نے منگل کو روانگی سے قبل نیوز کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں کام کی ضرورت تھی اور میں خوش ہوں کہ اس سے ٹیم کو فائدہ ہوا اور ہمیں اچھے نتائج ملے.

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے سفر کے دوران ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ماہر نفسیات مگدھا باوارے بھی ہوں گی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments