اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز او مشتبہ افراد میں جھڑپ ، بھاری اسلحوں کا استعمال ، ہلاکتوں کی اطلاع ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا ، مارٹر گولے اور فائرنگ سے مویشی منڈی سمیت درجنوں دکانیں جل گئی ، مویشی منڈی مینمارٹر گولہ گرنے سے 40 سے زائد جانور جل کر ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میر علی، شمالی وزیرستان میں آج بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ طالبان اور فوج کے درمیان شدید جھریوں سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ مویشی منڈی اور ملحقہ علاقے آگ کے شعلوں میں جھلس کر راکھ ہوگئے ۔ مویشی زندہ جل گئے۔ دنیا کی طاقتیں ہماری سرزمین پر خون سے سیاست کر رہی ہے۔
وزیرستان کے علاقے میر علی میں مویشی منڈی میں مارٹر شیلنگ سے متعدد جانور ہلاک ہوگئے۔ جلتی ہوئی گائے کی تصویر جس کی زبان جلنے کی وجہ سے چپکی ہوئی ہے ناقابل بیان درد کا احساس دیتی ہے۔ اس بے زبان ماں کے دو معصوم بچے بھی اس کے ساتھ جل کر راکھ ہو گئے۔ یہ مناظر کسی قیامت سے کم نہیں، جہاں جانور اپنی آخری سانسیں لے رہے تھے، اور ان کی چیخیں ہوا میں گم تھیں۔