عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا عام شہری سوچ بھی نہیں سکتا:نگران وزیر داخلہ

0
49

عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا عام شہری سوچ بھی نہیں سکتا:نگران وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عمران خان کو ’عدالتوں کا لاڈلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جیل میں ملنے والی سہولیات ایک عام قیدی یا جیل میں رہنے والے سابق وزرائے اعظم سے زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا عام شہری سوچ بھی نہیں سکتا.

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ’عدالتوں کا لاڈلا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں ملنے والی سہولیات ایک عام قیدی یا جیل میں رہنے والے سابق وزرائے اعظم سے زیادہ ہیں.

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں عمران خان کو لے کر عدالتوں کا جو رویہ رہا ہے جہاں 9 مئی کو انہیں گرفتار کیا گیا تو دو منٹ میں انہیں پولیس لائنز لے جانے کا حکم ملتا ہے اور مرسیڈیز گاڑی میں لے جانے کا کہا جاتا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ’نائس (گڈ) ٹو سی یو کے جملے جیسی چیزیں میری دلیل کو مضبوط کرتی ہیں۔ ہمارے یہاں عدالتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے۔ عدلیہ کے مسائل ہیں جن کا سب کو پتہ ہے۔‘
انہوں نے عمران خان کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو عدالت میں پیشی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے۔