Saturday, October 5, 2024
Homeالیکشن 2024عمران خانفوجی تحویل میں دیے جانے کا خدشہ، عمران خان نے ہائیکورٹ سے...

فوجی تحویل میں دیے جانے کا خدشہ، عمران خان نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

فوجی تحویل میں دیے جانے کا خدشہ، عمران خان نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے ممکنہ طور پر فوجی تحویل میں دیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سیکریٹری قانون ، سیکریٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

ان کے علاوہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی جیل خانہ جات بھی درخواست میں فریق ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں ہی رہیں.

واضح رہے کہ 19 اگست کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا سارا ڈرامہ مجھے ملٹری کورٹ لے جانے کے لیے کیا جارہا ہے، جنرل فیض کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ان سب کو معلوم ہے میرے خلاف باقی سارے کیسز فارغ ہوچکے ہیں یہ اس لیے مجھے اب ملٹری کورٹس کی طرف لے جانا چاہتے ہیں یہ جنرل (ر) فیض سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments