Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

ایف-16 طیارہ حادثہ:یوکرین کے صدر نے فضائیہ کے سربراہ کو برطرف کر دیا

1 minute read
672783

ایف-16 طیارہ حادثہ:یوکرین کے صدر نے فضائیہ کے سربراہ کو برطرف کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی کی جانب سے فضائیہ کے کمانڈر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ برطرفی یوکرین میں ایف سولہ طیارے کے تباہ ہونے کے اگلے ہی روز کی گئی ہے۔ فضائیہ کے سربراہ مائیکولا اولیشچک کی برطرفی کے بارے میں بیان یوکرینی ایوان صدر سے جاری کیا گیا۔

یوکرین کے پاس ایف سولہ طیارے حال ہی میں ملے تھے، تاہم ان کی تعداد کوئی زیادہ نہیں ہے، ان ایف سولہ کے روس کے خلاف استعمال کی پہلی بار اطلاع اسی ہفتے کےدوران سامنے آئی تھی کہ یوکرین نے روسی ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں روکنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

یوکرین کی طرف سے اس کا بڑے فخر اور خوشی کے ساتھ اظہار کیا گیا تھا۔ لیکن اگلے ہی روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز روسی حملے کو روکتے ہوئے ایک ایف سولہ طیارہ تباہ ہو گیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے۔’ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فضائیہ کےکمانڈر کو بدل دوں، تاہم میں اپنی فوج کے تمام پائلٹوں کا بہت ممنون ہوں۔’

اس سے قبل خیال رہے ولادیمیر زیلنسکی نے اس امر کا اعلان باضابطہ ٹی وی خطاب میں کیا ہے۔ تاہم فضائیہ سربراہ کی تبدیلی کے اس بڑے فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔ یوکرین کے جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اناٹولی کریونوہا کو عارضی طور پر فضائیہ کے سربراہ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی فوج نے پیر کے روز ایف سولہ طیارے کی تباہی کی بھی کوئی وجہ بیان نہیں کی تھی۔البتہ یہ کہا گیا ہے کہ امریکی مدد سے اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

امریکی دفاعی ذمہ دار نے اس بارے میں ‘رائٹرز’ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ یہ تباہی روسی فائرنگ کی وجہ سے نہیں لگتی ہے۔ امکانی طور پر وجہ پائلٹ کی غلطی بنی ہےیا کوئی مشینی خرابی بنی ہے۔’

روس کی طرف سے یوکرین پر اڑھائی سال پہلے کیے گئے حملے کے حوالے سے یوکرین کو امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کی ترسیل ایک بڑی پیش رفت قرار دی جارہی تھی۔

Tags: برطرف تباہ سولہ طیارے فضائیہ کے سربراہ مائیکولا اولیشچک فضائیہ کے کمانڈر یوکرین یوکرینی فضائیہ

Post navigation

Previous: صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا
Next: راہول ڈریوڈ کا بیٹا ہندوستانی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.