Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانبلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

Published on

spot_img

بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی اور جام کمال بھی وزیراعظم کےہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم آج کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے اور 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this