پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے انعامی رقم عطیہ کر دی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 191 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار پانے والے مشفق الرحیم نے اپنی انعامی رقم بنگلہ دیش کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے عطیہ کر دی ہے۔
بنگلہ دیش کے روزنامہ پرتھوم الو کے مطابق، سیلاب نے بنگلہ دیش کے 11 اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس سے 4.8 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
رحیم نے اس میچ کے بعد کہا جہاں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، یہ سب سے طویل فارمیٹ میں مین ان گرین کے خلاف پہلی جیت تھی،میں ایک اعلان کرنا چاہتا ہوں میں اپنی انعامی رقم عطیہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ بنگلہ دیش میں سیلاب آ گیا ہے.
اپنی اننگز کو اپنے کیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، رحیم نے اپنے کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مینجمنٹ کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
واٌضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب ایک بار پھر اسی مقام پر 30 اگست سے 3 ستمبر تک دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔