Saturday, October 5, 2024
Homeبین الاقوامیتائیوان 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

تائیوان 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

تائیوان 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، یہ ایک دن سے بھی کم عرصے میں جزیرے پر آنے والا دوسرا شدید زلزلہ ہے، تاہم فوری طور پر نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

انتظامیہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 9.7 کلومیٹر تھی، اس سے قبل جمعرات کو دیر گئے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر 5.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

حکام نے خبردار کیا کہ اگلے چند دنوں میں 5.5 کی شدت تک آفٹر شاکس آسکتے ہیں، آج کے بڑے زلزلے کے بعد سے ہوالین کے قریب ایک درجن کے قریب زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

تائیوان دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب واقع ہے، جس کے نتیجے میں زلزلے آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments