Friday, July 5, 2024
Top Newsپی آئی اے کے مالی بحران کو کم کرنے کے لئے وفاقی...

پی آئی اے کے مالی بحران کو کم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کا بڑا قدم

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لئے. منظور شدہ فنڈز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے پی آئی اے کو دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا .اجلاس میں پی آئی اے کو درپیش حالات سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے لئےمنظور کئے گئے فنڈز کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس فنڈز سے پی آئی اے اپنے ضروری اخراجات پورے کرسکے گا.اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی.
اس ضمن میں فوری طور ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی پی ایس او کو گراؤنڈ ہینڈلگ کی مد میں ادائیگیوں کو ممکن بنایا جائے گا، رقم کے ذریعے فوری طور پر قرضہ جات کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔اردو انٹرنیشنل

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...