
گوگی کو کوئی 10 روپے ادھار نہیں دیتا تھا , اس کے پیچھے وزارت عظمیٰ کی طاقت تھی،طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کے انکشافات پہ کافی لوگوں کو دکھ ہوا ہے۔ ہمارے ہاں تو جن کے گھروں میں جایا جاتا ہے وہاں نظریں جھکا لی جاتی ہیں
جتھے آؤن جاون ہووے , رکھیے پاک نگاہواں
کعبے وانگوں تکیے اوتھے , رہیے وانگ بھراواں
انہوں نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ لیکن یہاں پر مرید , پیر کو ہی لیکر اُڑ گیا
طلال چوہدری نے کہا کہ خدا کی قدرت ہے آج وہ منصف بھی اپنی صفائیاں دے رہے ہیں آج ان منصفوں سے بھی پوچھا جارہا ہے کہ آپکی پراپرٹی کی رسیدیں کہاں ہیں آپ نوازشریف سے تو 30,30 سال کی رسیدیں مانگتے تھے آپکی 15 , 20 کی نوکری کی رسیدیں کہاں ہیں
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ گوگی کو تو کوئی 10 روپے ادھار نہیں دیتا , اس کے پیچھے وزارت عظمیٰ کی طاقت تھی , لوگ اسے کروڑوں روپے دیتے رہے پلاٹ اور ہیروں کی انگوٹھیاں پیش کرتے رہے,اس کی اپنی اتنی اوقات بھی نہیں تھی کہ وہ درجہ چہارم کے ملازم کی بھی ٹرانسفر کروا سکے۔