دیوارسندھ ،دنیا کا سب سے بڑا قلعہ، رانی کوٹ قلعہ
جیسے دیوار چین دنیا بھر میں مشہور ہے اسی طرح کی ایک دیوار پاکستان کے صوبہ سندھ میں بھی موجود ہے جسے دیوارسندھ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا،یہ دیوار رانی کوٹ کے قلعہ میں واقع ہے.
یہ قلعہ سندھ کے ڈسٹرکٹ جامشورو میں واقع ہے جو دنیا کا سب سے بڑا قلعہ کہلاتا ہےجس کا دائرہ تقریباً 35 کلومیٹر (20 میل) ہے۔دیوار سندھ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ایک قلعے کی حفاظت کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔جسے رانی کوٹ قلعہ کہتے ہیں۔بنیادی طور پر اس دیوار کے اندر تین قلعے ہے جن کے نام میری کوٹ،شیر گڑھ اور موہن کوٹ ہیں۔اور یہ تینوں قلعے مل کر رانی کوٹ قلعہ کہلاتے ہیں۔
رانی کوٹ کو اٹھارویں صدی میں اس علاقے کے حاکم جو کہ تالپور خاندان سے تھے نے تعمیر کروایا تھا۔مجموعی طور پر رانی کوٹ قلعہ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے۔
اسکی دیواروں کی کل لمبائی 35 کلومیٹر سے زائد ہے۔اور یہ 65 مربع کلومیٹر سے زائد رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔دنیا کا یہ شاہکار قلعہ اس وقت حکومت پاکستان اور حکومت سندھ کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے۔حکومت کی جانب سے خصوصی توجہ سے، اپنی الگ بناوٹ اور پہچان کی بدولت یہ قلعہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔