آئی سی سی نے جولائی 2024 کے لیے پلیئر آف دی منتھ نامزد گی کا اعلان کر دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو جولائی 2024 کے مہینہ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز کے لیے نامزدگی کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ بین الاقوامی سطح پر شاندار انفرادی کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے اور جولائی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے نام مختلف فارمیٹس پر محیط ہیں۔
پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد افراد میں انگلینڈ کے تیز گیند باز گس اٹکنسن، انڈیا کے آف اسپنر واشنگٹن سندر اور اسکاٹ لینڈ کے تیز گیند باز چارلی کیسل شامل ہیں۔
اسکاٹش فاسٹ باؤلر نے اپنا ون ڈے ڈیبیو عمان کے خلاف میچ میں کیا۔
انہوں نے ایک ناقابل فراموش تاثر بنایا جب انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمارحاصل کیے، جس نے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کا9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
چارلی کیسل نے 7-21 کے شاندار باؤلنگ کے اعداد و شمار حاصل کیےاور ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پہلےباولر بن گئے۔
ایک اور ڈیبیو کرنے والے گس اٹکنسن ہیں، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران لیجنڈری جیمز اینڈرسن کے الوداعی بین الاقوامی میچ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
اٹکنسن نے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا کیونکہ انہوں نے میچ میں 12 وکٹوں کے ساتھ واپسی کرتے ہوئے ہر اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
انھیں ان کی کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا .
چھبیس سالہ نے بعد کےمیچوں میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھااور باقی دو ٹیسٹ میں مزید 10 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ انگلینڈ کی کلین سویپ فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے کھلاڑی تھے اور 12 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے تیسرے نامزد واشنگٹن سندر ہیں، جو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ہندوستانی ٹیم میں واپس آئے۔
اسپن بولنگ آل راؤنڈر نے اپنی قابلیت کو ثابت کیا اور ہندوستان کو سیریز میں زمبابوے کو 2-1 سے شکست دینے میں مدد کی انہیں تین میچوں میں8 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔