
Pakistan's Wasim Khatri won the third position in the Word Cup Scrabble Championship-AFP
پاکستان کےوسیم کھتری نے ورڈ کپ سکریبل چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وسیم کھتری نے ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں کھیلی گئی ورڈ کپ اسکریبل چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹاپ ڈویژن میں کھیلتے ہوئے وسیم کا مقابلہ کئی عالمی چیمپئنز سے ہوا لیکن انہوں نے اپنی شاندار حکمت عملی اور لفظی علم سے سب کو حیران کردیا۔
چار روزہ ٹورنامنٹ میں وسیم نے پہلے دو دنوں میں کئی گیمز ہارنے کے بعد ایک خراب شروعات کی تھی لیکن بروقت سنبھل گئے اور اپنے آخری 11 میں سے 10 گیمز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نائیجیریا کے ایٹا کارو نے اپنے 31 میں سے 23 گیمز جیت کر چیمپئن شپ جیت لی جبکہ 2015 کے عالمی چیمپئن ویلنگٹن جیگھرے 20-10 کے ریکارڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
وسیم نے اپنے 19 گیمز انتہائی سخت میدان میں جیتے تھے۔
واضح رہے کہ وسیم گزشتہ ہفتے نارتھ امریکن چیمپئن شپ میں بھی فائنلسٹ تھے اور وہ واحد کھلاڑی ہیں جو رواں ماہ امریکہ میں کھیلی گئی دونوں چیمپئن شپ میں ٹاپ تھری میں جگہ حاصل کر چکے ہیں۔