Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹوقار یونس کو پی سی بی میں بڑا عہدہ ملنے پر یونس...

وقار یونس کو پی سی بی میں بڑا عہدہ ملنے پر یونس خان کا ردعمل سامنے آ گیا

Published on

spot_img

وقار یونس کو پی سی بی میں بڑا عہدہ ملنے پر یونس خان کا ردعمل سامنے آ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے وقار یونس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم کردار ملنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

منگل کو رپورٹس سامنے آئیں کہ پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے فیصلے کرنے کا اختیار وقار کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ نقوی صرف انتظامی امور کی نگرانی کریں گے جبکہ وقار انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سلیکشن کمیٹیوں، کھلاڑیوں کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) اور کرکٹ کے دیگر اہم معاملات کے تمام فیصلوں کے ذمہ دار ہوں گے۔

پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق چیئرمین کو اختیار ہے کہ وہ اپنا اختیار کسی کو دے سکتا ہے، اس طرح وقار کو اختیارات کی منتقلی ممکن ہو جاتی ہے۔

دریں اثنا، یونس خان نے بدھ کے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران، پی سی بی کے چیئرمین نقوی کی جانب سے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کے فیصلے کی حمایت کی۔

یونس نے کہا کہ میں وقار یونس کے ماتحت کھیل چکا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ میں واپس آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہ کہ وقار یونس کے پاس کرکٹ کے مسائل حل کرنے کا موقع ہے۔

یونس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں حالیہ کمی پر مزید تبصرہ کیا اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی کارکردگی سرفہرست رہی ہے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے بنیادی ڈھانچے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان، جنہوں نے 2009 میں پاکستان کو اپنا پہلاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل دلایا تھا، نے سخت حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کے تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

یونس نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کو آگے بڑھنا چاہیے میری خواہش ہے کہ پرویز مشرف جیسا کوئی آئے اور پاک بھارت کرکٹ کو بحال کرے۔

انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت سے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this