Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹمحمدحارث پاکستان شاہینز کے وائٹ بال کپتان مقرر

محمدحارث پاکستان شاہینز کے وائٹ بال کپتان مقرر

Published on

spot_img

محمدحارث پاکستان شاہینز کے وائٹ بال کپتان مقرر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پیر کے روز محمد حارث کو آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں 4 سے 18 اگست تک شیڈول 50 اوور کے دو میچوں اور نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کا وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا گیا ۔

حارث نے آخری بار کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کی تھی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

پاکستان شاہینز مسلسل دوسرے سال ڈارون سیریز میں شرکت کرے گی گزشتہ سال این ٹی اسٹرائیک نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں شاہینز کو 46 رنز سے شکست دی تھی، اس سے قبل پاکستان شاہینز نے پی این جی کو 224 رنز سے اور ناردرن اسٹرائیک کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔

اسکواڈ:محمد حارث (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، جہانداد خان، کاشف علی، محمد ہریرہ، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دہانی اور عثمان خان

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this