Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ...

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ 2024 جیت لی

Published on

spot_img

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ 2024 جیت لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

مین ان دی بلیو نے آخری اوور میں 157 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن جیت لیا۔

اس سے پہلے، مین ان گرین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد 156/6 کے مجموعی اسکور پر اننگز کا اختتام کیا.

ہندوستان نے دوسرے اوور میں شرجیل خان (12) کو آوٹ کیا صہیب مقصود (21) کی ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ، پاکستان بہتر رن ریٹ پر اسکور کرتا نظر آیا تاہم، ونئے کمار نے انہیں بولڈ کر دیا۔

کامران اکمل (24) بھی اپنے آغاز سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، جبکہ یونس خان (7) بھی شاندار کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے.

پاکستان کی جانب سےملک نمایاں بلے باز تھے انہوں نے 36 گیندوں پر 41 رنز بنائےمصباح الحق نے ریٹائر ہونے سے قبل15 گیندوں پر 18 رنز بنا ئے.

سہیل تنویر (19) نے 150 سے اوپر ٹوٹل کو لے جانے کے لیے ایک تیز کیمیو کھیلا۔

ہندوستان کی جانب سے انوریت سنگھ بہترین باولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Latest articles

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

More like this