ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:راہول ڈریوڈ نے انعامی رقم کیوں واپس کر دی؟
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کےآئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اعزاز کے بعد اضافی 25 ملین ہندوستانی روپے انعام کو واپس کر دیا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم بشمول اسپورٹ اسٹاف کے لیے کل (125 کروڑ) کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔
بونس کو کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جانا تھا اور ڈریوڈ کو 50 ملین کی انعامی رقم مل رہی تھی جب کہ بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، بولنگ کوچ پارس مہمبرے اور فیلڈنگ کوچ کو25 ملین ملنا تھا۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے اضافی بونس کو مسترد کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا کہ وہ صرف 25 ملین بطور بونس قبول کریں گے۔
بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے کہا کہ راہول اپنے باقی معاون عملہ کی طرح بونس کی رقم 25 ملین چاہتے تھے ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔
بی سی سی آئی کے اصل تقسیم کے فارمولے کے مطابق، ہندوستان کی فاتح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اسکواڈ کے تمام کھیلنے والے ممبران اور ڈریوڈ کو 50 ملین بونس ملنا تھا جبکہ باقی سپورٹ اسٹاف کو تعریفی طور پر 25 ملین ملنا تھے۔
جبکہ سلیکٹرز اور اسکواڈ کے تمام ریزرو کو کرکٹ بورڈ سے 10 ملین بونس ملنا تھا۔
بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری جے شاہ اور صدر راجر بنی نے 4 جولائی کو ممبئی میں پریڈ کے بعد جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم دی۔