Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

Published on

spot_img

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹیلی گراف نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

کراچی، راولپنڈی اور لاہور 19 فروری سے 9 مارچ تک میچز کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں پچھلے سال کے ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے فائنل 9 مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا جبکہ 20 فروری کو لاہور میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

بھارت اپنے تمام گروپ میچ لاہور میں کھیلے گا، 23 فروری کو نیوزی لینڈ سے اور یکم مارچ کو ایک انتہائی متوقع میچ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرے گا۔

انگلینڈ کی مہم کا آغاز 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ہوگا، اس کے بعد وہ 25 فروری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا اور 2 مارچ کو راولپنڈی میں اپنے گروپ مرحلے کا اختتام جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

واضح رہے کہ تمام رکن ممالک نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کر دی ہے بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2024 شیڈول
فروری19: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – کراچی

فروری20: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت – لاہور

فروری21: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – کراچی

فروری22: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ – لاہور

فروری23: نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا – لاہور

فروری24: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – راولپنڈی

فروری25: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ – لاہور

فروری26: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ – راولپنڈی

فروری27: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ – لاہور

فروری28: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا – راولپنڈی

مارچ1 : پاکستان بمقابلہ بھارت – لاہور

مارچ2: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ – راولپنڈی

مارچ5: سیمی فائنل1 . کراچی

مارچ6 : سیمی فائنل2. راولپنڈی

مارچ9: فائنل – لاہور

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this