Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹروہت شرما چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

روہت شرما چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

Published on

spot_img

روہت شرما چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی کہ روہت شرما ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​اور چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شرما نے حال ہی میں ہندوستان کی 11 سالہ طویل آئی سی سی ٹرافی کی خشک سالی کا خاتمہ کیا اور برج ٹاؤن میں ایک سنسنی خیز فائنل میں جب بلیوز نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں ان کی رہنمائی کی۔

شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان شرما کی کپتانی میں دو فارمیٹس میں کھیلنا جاری رکھے گا کیونکہ انہوں نے کوہلی کے ساتھ مل کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اٹھانے کے بعدٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شاہ نے بی سی سی آئی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں ہم ڈبلیو ٹی سی فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے۔

انہوں نے ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کو سابقہ ​​ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو وقف کیاجن کا بطور کوچ آخری میچ تھا .

ٹیم انڈیا کو اس تاریخی جیت کے لیے بہت بہت مبارکباد میں اس جیت کو کوچ راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، اور رویندر جڈیجہ کے نام وقف کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے راجکوٹ میں کہا تھا کہ جون 2024 میں، ہم دل جیتیں گے کپ جیتیں گے، اور ہندوستان کا جھنڈا لہرائیں گےاور ہمارے کپتان نے ایسا ہی کیا آخری پانچ اوورز کا اس جیت میں بہت بڑا حصہ تھا۔

میں سوریہ کمار یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، اور ہاردک پانڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس فتح کے بعد اگلا مرحلہ ڈبلیو ٹی سی فائنل اور چیمپئنز ٹرافی کا ہے مجھے یقین ہے کہ ہم روہت شرما کی کپتانی میں ان دونوں ٹورنامنٹ میں چیمپئن بنیں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this