Friday, July 5, 2024
بین الاقوامینائجیریا: خودکش حملوں میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نائجیریا: خودکش حملوں میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نائجیریا: خودکش حملوں میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کے حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی نائجیریا میں شادی کی تقریب، ایک ہسپتال اور جنازے کو نشانہ بنانے والے مختلف خودکش حملوں میں 18 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ خطہ ایک دہائی سے زیادہ جہادی گروپ بوکو حرم کے تشدد سے متاثر ہے، تاہم جماعت نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ریاستی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ہفتے کو گووزا قصبے میں تین میں سے ایک دھماکے میں ایک خاتون، جس نے کمر پر بچہ باندھا ہوا تھا، نے شادی کی تقریب میں گھس کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، بورنو اسٹیٹ پولیس کے ترجمان نہم کینتھ داسو نے کہا کہ پیٹھ پر بچے کو اٹھائے ایک خاتون نے پرہجوم موٹر پارک میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے دھماکا کیا۔

اس کے علاوہ خواتین خودکش بمباروں نے اسی قصبے میں ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا جو کیمرون کی سرحد کے اس پار واقع ہے، حکام نے بتایا کہ شادی کے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے جنازے میں بعد میں ایک اور حملہ کیا گیا۔

بورنو اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (سیما) کے مطابق ان حملوں میں 18 افراد ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اردو انٹرنیشنل

ایجنسی کے سربراہ برکینڈو سیدو نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اب تک 18 اموات ہوئی ہیں جن میں بچے، مرد، خواتین اور حاملہ خواتین شامل ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...