Wednesday, July 3, 2024
انڈیابھارت میں مسجد کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج جاری

بھارت میں مسجد کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج جاری

بھارت میں مسجد کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دہلی میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جہاں حکام نے مبینہ تجاوزات کی وجہ سے ایک مسجد کے کچھ حصوں کو بلڈوز کر دیا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ میں ملک بھر میں متعدد مذہبی مقامات کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) جو تجاوزات ہٹانے کا کام کر رہی تھی نے کہا کہ اس مہم کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا کیونکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس علاقے میں تجاوزات ہٹانے والی مشینوں کے داخلے کو روکنے کے لئے مزاحمت کی تھی۔

میونسپل کارپوریشن کے ایک بیان کے مطابق خواتین مظاہرین کی موجودگی نے امن و امان کی صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا۔

تاہم ایم سی ڈی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے صبح 7 بجے کے قریب احتجاج شروع ہونے سے قبل 20 میٹر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد دیوار کو گرایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیر مجاز مذہبی تجاوزات سے نمٹنے اور عوامی مقامات کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ہماری جاری کوششوں کا حصہ تھا. ایم سی ڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے مشورے پر اس مہم کو روکا۔

دریں اثناء ایک سینئر پولیس افسر نے احتجاج کے دوران تشدد کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج پرامن تھا اور ہجوم جلد ہی منتشر ہو گیا۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...