Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانپاکستانی کرکٹ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،...

پاکستانی کرکٹ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی، شیخ رشید

Published on

spot_img

پاکستانی کرکٹ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی، شیخ رشید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں سیاست کا فیصلہ ہو گا، اس بار عید کے بعد کھال سمیت قربانی ہو گی، قصائی کا انتظام ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ فارم 45 اور 47 کی لڑائی اور معشیت کی تباہی حکومت کو گڑھے میں لے کر جائے گی۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی حکومت کو مزید گھڑھے میں لے کر جائے گی، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جیلوں میں گھما کر زیادتی کی جا رہی ہے، انہوں نے آرمی چیف سے تمام بے گناہوں کے لیے عام معافی کی اپیل بھی کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں عمران خان کیخلاف عدم اعتماد منی لانڈرنگ کے پیسوں سے لائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ بینظیر شہید بہتر تھیں جنہوں نے پہلے مہینے ہی انہیں 7 سال قید دے دی تھی، یحییٰ خان کے دور کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور بیس کوڑے لگا دیے تھے۔

پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر شیخ رشید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فائنل میچ کل تھا، جس میں ہم ہار گئے، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی، پاکستان میں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، جب تک بے گناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے عزت کے خواہش مندوں کو عزت نہیں ملے گی، ان کے مطابق 500 شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، فیصلے کرنا ہوں گے۔ ’میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا، 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں۔۔حکومت کو متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین سے پیسے نہیں ملے حالانکہ کئی قابل احترام لوگ ساتھ گئے۔‘

’غریب جس حالت میں ہے نہ بل دے رہا ہے بجلی کا نہ بچے کی فیس دے رہا ہے، نہ مکان کا کرایہ دے رہا ہے، صبح جھولی اٹھاتا ہے اور ان کو بددعا دیتا ہے۔‘

Latest articles

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

More like this