ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: سنیل گواسکر، ایرون فنچ نے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کر دی

0
226
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سنیل گواسکر ایرون فنچ نے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کر دی
T20 World Cup 2024: Sunil Gavaskar, Aaron Finch predict semi-finalists

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سنیل گواسکر ایرون فنچ نے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی بلے باز سنیل گواسکر اور سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلسٹ کی پیشین گوئی کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والا ہے۔

ایک ہندوستانی اسپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گواسکر نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا انتخاب کیا۔

دریں اثنا، فنچ نے بھی گواسکر سے اتفاق کیا اور آخری چار مقامات کے لیے ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا نام لیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز اور امریکا کے9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

مجموعی طور پر 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال