Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز...

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شاندار آغاز کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کپتان برینڈن کنگ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اوراور شاندار باولنگ کی بدولت ہوم ٹیم کو جمعرات کو سبینا پارک میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 28 رنز سے فتح دلائی۔

پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے کے بعد کنگ نے اپنی ٹیم ویسٹ انڈیز کوشاندار آ غاز فراہم کیا وہ چوتھے اوور میں اپنے اوپننگ پارٹنر جانسن چارلس (1) سے محروم ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شاندار آغاز کر دیا

تاہم، انہوں نے کائل میئرز کے ساتھ 79 رنز کی شراکت کے دوران اننگز کو جاری رکھاکپتان 45 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنانے کے بعد اینڈیل پھہلوکوایو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کنگ کی وکٹ کے بعد جنوبی افریقی باؤلر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 20 اوورز میں 175-8 تک محدود کردیا۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شاندار آغاز کر دیا

کنگ کے علاوہ میئرز (34) اور روسٹن چیس (32*) ڈبل فیگر میں اسکور کرنے والے واحد بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فیہلوکوایو اور اوٹنیل بارٹ مین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ کا آغاز خوفناک تھا کیونکہ انہوں نے بورڈ پر 11 رنز کے ساتھ دو اوورز کے اندر دو وکٹیں گنوا دیں۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شاندار آغاز کر دیا

ہینڈرکس نے ڈیوسن (17) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت قائم کی ہینڈرکس نے تنہا شاندار اننگز کھیلی کیونکہ دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں انہوں نے آخری اوور میں آوٹ ہونے سے پہلے 51 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

میتھیو فورڈ نے آخری اوور میں دو وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو 147 زنز پر پوری ٹیم کو آوٹ کر دیا اور آرام سے 28 رنز سے جیت اپنے نام درج کی۔

فورڈ اور موٹیز نے تین جبکہ اوبید میک کوئے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ ہفتہ اور اتوار کو کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل کھیلا جا ئے گا جو یکم جون سے شروع ہو رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شاندار آغاز کر دیا

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this