اردو انٹرنیشنل (اسپور ٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاؤنٹی گراؤنڈ میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی خواتین نےپاکستان کو37 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔
یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
انگلینڈ نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ندا ڈار کی شاندار باولنگ کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 243/9 رنز کا قابل ستائش مجموعہ بنایا۔
فارم میں موجود ایلس کیپسی نے تین چوکوں کی مدد سے 44 رنزشاندار اننگز اسکور کی ان کے علاوہ وکٹ کیپر ایمی جونز نے 38 گیندوں پر 37 رنز بنائے .
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے تین، عالیہ ریاض، نشرا سندھو اور ام ہانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی خواتین نے244 رنز کے تعاقب کے لیے عمدہ آغاز کے باوجود صرف 206/9 رنز کا مجموعی اسکور بنانے میں ہی کامیاب ہو ہو سکیں۔
پاکستان کی خواتین بلے بازوں کو انگلینڈ کے نظم و ضبط کے باؤلنگ اٹیک کے خلاف آزادانہ طور پر اسکور کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑامنیبہ علی نے ٹورنگ سائیڈ کے لیے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے لیکن انہوں نے یہ اسکور صرف 60 گیندوں پر کیا اور صرف ایک چوکا لگایا۔
کپتان ندا ڈار (26) اور آل راؤنڈر عالیہ ریاض (21) نے بھی اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہی۔
سوفی ایکلسٹون نے تین جبکہ کیٹ کراس، لارین بیل اور چارلی ڈین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی خواتین اور پاکستانی خواتین اب 26 مئی کو ٹاونٹن میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گی۔