اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 23 مئی سے جمیکا میں شروع ہوگی۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز دونوں ٹیموں کی آخری اسائنمنٹ ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے زیادہ تر نامور کھلاڑی سیریز میں نہیں کھیلیں گے .
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں جنوبی افریقہ نے اہم کھلاڑیوں ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اور ہینرک کلاسن کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور انہیں بڑے ٹورنامنٹ کے لیے تازہ دم رکھنے پر توجہ مرکوز کی ہے ریسی وین ڈیر ڈوسن کیریبین ٹور کے لیے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
دریں اثنا، ہوم سائیڈ کی قیادت برینڈن کنگ کریں گے اگر الزاری جوزف اور شیرفین ردرفورڈ کی متعلقہ فرنچائزز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فائنل میں نہیں پہنچ پاتی تو ان کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا.
شائی ہوپ اور نکولس پوران دونوں کو سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے اور وہ 27 مئی کو ٹرینیڈاڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم:
برینڈن کنگ (کپتان)، روسٹن چیس (نائب کپتان)، فیبین ایلن، ایلک اتھانازے، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، اکیل ہوسین، شمر جوزف، کائل میئرز، اوبید میک کوئے، گڈاکیش موتی، روماریو شیفرڈ، اور ہیڈن والش جونیئر
جنوبی افریقہ ٹیم
راسی وان ڈیر ڈوسن (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، میتھیو بریٹزکے، بیجورن فورٹوئن، اوٹنیل بارٹ مین، جیرالڈ کوٹزی، ریزا ہنرکس، پیٹرک کروگر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجی، نقابا پیٹرو، ریان ٹائیکلو
شیڈول
مئی23: سبینا پارک، جمیکا میں پہلا ٹی ٹوئنٹی
مئی25: سبینا پارک، جمیکا میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی
مئی26: سبینا پارک، جمیکا میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی