کرغزستان:مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ پر بھی شدید تشدد
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کیلئے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
Message from Ambassador of Pakistan in the Kyrghyz Republic. Please stay tuned for updates. The Embassy of Pakistan is in contact with the Kyrghyz authorities to facilitate Pakistani students. Safety of Pakistanis is of paramount importance for Ambassador @hazaigham and his team. https://t.co/sFOyU63Pay
— Mumtaz Baloch (@Mumtazzb) May 17, 2024
جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک طلبہ گھروں پر رہیں۔
اپنے بیان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے کہا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
IN VIEW OF MOB VIOLENCE AROUND STUDENT HOSTELS IN BISHKEK,
THE EMBASSY STONGLY ADVISE ALL PAKISTANI STUDENTS IN BISHKEK TO STAY INDOORS UNTIL THE SITUATION RETURN TO NORMAL.WE ARE LIAISING WITH THE LOCAL LAW ENFORCEMENT AUTHORITIES TO ENSURE SAFETY OF OUR STUDENT FRATERNITY.
— Hasan Zaigham (@hazaigham) May 17, 2024
ہفتہ کو بشکیک میں پاکستانی حکام نے کہا کہ کرغیز حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی طلباء کے خلاف حالیہ ہجوم کے تشدد میں کسی پاکستانی طالب علم کی موت واقع نہیں ہوئی۔
“اس کے علاوہ، کیغزستان کی وزارت داخلہ نے بھی پریس ریلیز جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔”
Kyrgyz government has confirmed that there is no death of Pakistani student in the recent mob violences against international students.
Moreover, Kygyz Ministry of Internal Affairs has also issued press releases stating that the situation is under control.— Pakistan Embassy Kyrgyzstan (@PakinKyrgyzstan) May 18, 2024