Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے فن...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے فن ایلن، ڈیون کونوے کی انجری اپ ڈیٹ فراہم کر دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ مکمل طور پر فٹ اسکواڈ کے حوالے سے پر امید ہیں کیونکہ ٹیم اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کیریبین کے لیے روانہ ہونے کی تیاری کر رہی ہے فن ایلن اور ڈیون کونوے انجری سے صحت یاب ہونے میں اچھی پیش رفت کر رہے ہیں۔

دھماکہ خیز اوپنر ایلن کمر کی انجری کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ ماہ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے غیر حاضر رہے تھے جبکہ وکٹ کیپر کونوے نے فروری میں انگوٹھے کے فریکچر کی سرجری کروائی تھی اور وہ جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن میں کسی بھی میچ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے۔

Finn Allen

اسٹیڈ نے جمعرات کو ماؤنٹ مونگانوئی میں ٹیم کے تربیتی کیمپ میں صحافیوں کو بتایا کہ فن ایلن کی کمر میں ابھی بھی تھوڑا سا درد ہے لیکن اس ہفتے ہمارا منصوبہ ان کو آگے بڑھانا ہے اور ہر روز اپنی تربیت کے ذریعے مزید شدت پیدا کرنا ہے۔

ڈیون بھی آئی پی ایل چھوڑ چکا ہے اور وہ اچھی طرح سےپریکٹس کر رہا ہے وہ مستقل بنیادوں پر نیٹ میں وکٹ کیپرنگ اور بیٹنگ کر رہے ہیں .

Devon Conway
Devon Conway

7 جون کو گیانا کے جارج ٹاؤن میں افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کے گروپ سی کے افتتاحی میچ سے قبل نیوزی لینڈ کا کوئی وارم اپ میچ نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this