الرئيسيةپاکستانحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

Published on

spot_img

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی، 16 مئی سے پٹرول 15 روپے 39 پیسے، ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے بقیہ 16 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کے صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کر دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیے جانے کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روہے 10 پیسے ہو گئی ہے جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہو گا۔

اسی طرح مٹی کا تیل فی لیٹر 173 روپے 48 پیسے میں دستیاب ہو گا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 161روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this