شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں،آرمی چیف

شہدا

شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں،آرمی چیف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، وطن کےلیےجان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا۔آرمی چیف کی جانب سے افسران،جوانوں کوستارہ امتیازملٹری،تمغہ بسالت اوردیگرایوارڈدیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ شہدا کے اعزازات ان کےلواحقین نے وصول کیے۔

آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندارخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مہ مادر وطن کےدفاع کیلئے جان کےنذرانے سے بڑھ کرکوئی قربانی نہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شہدا کے بہادر خاندانوں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہدااورغازی ہمارےقومی ہیروزہیں، ہماری آزادی،سلامتی ان بہادرجنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور ہمارےشہداقوم کیلئےامیداوراستقامت کی کرن ہیں۔