Friday, July 5, 2024
پاکستانسپریم کورٹ کا فیصلہ:الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی...

سپریم کورٹ کا فیصلہ:الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ:الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (اردو انٹرنیشنل) مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیر کو سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کی مسترد کردہ نشستوں پر منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے آراکین کی رکنیت کومعطل کردیا۔

7 مئی کو جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (SIC) کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) اور پشاور ہائی کورٹ (PHC) کے فیصلے کو معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےسیٹوں کی معطلی کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 14 نشستیں کم ہوگئیں.

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی 13 خواتین اور 1 اقلیتوں کی نشست کم ہوگئی ہے.

الیکشن کمیشن کی جانب سےسیٹوں کی معطلی کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پانچ نشستیں کم ہوگئی ہیں.

پیپلز پارٹی کی 4 خواتین اور 1 اقلیتی نشست کم ہوئی ہے.

قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کی 3 نشستیں کم ہوگئیں،جے یو آئی ف کی 2 خواتین، 1 اقلیتی نشست کم ہوئی ہے.

دیگر خبریں

Trending

مردان : پولیس وین کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں...

0
مردان : پولیس وین کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کو خیبرپختونخواہ (کے پی) کے مردان کے علاقے...