اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اتوار کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ایک منفرد سنگ میل عبور کیا۔
کھلاڑی نے آئرش کپتان پال اسٹرلنگ کو آؤٹ کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں سب سے کم عمر گیند باز بھی ہیں۔
میچوں (45) پر محیط شاندار کیریئر کے ساتھ ان کی تعداد ٹیسٹ کرکٹ میں 113، ون ڈے میں 104، اور ٹی ٹوئنٹی میں متاثر کن 84 وکٹ شامل ہیں۔
300 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے کم عمر گیند باز
22 سال 117دن . وقار یونس
22 سال 164 دن. ثقلین مشتاق
23 سال 265دن . راشد خان
23 سال 285دن . کاگیسو ربادا۔
24 سال 36 دن . شاہین شاہ آفریدی