اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی.
اسلام آباد پولیس نے رہنماء تحریک انصاف کو مقامی عدالت میں پیش کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، تھانہ بنی گالا کے تفتیشی افسر نے عدالت سے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک خیبرپختونخوا پولیس نہیں آتی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔