اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 179 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا کیونکہ مائیکل بریسویل کی ٹیم نے چار رنز سے فتح حاصل کی۔
مہمان ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے اور آخری میچ 27 اپریل کو باقی ہے۔
پاکستان کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب دوسرے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم (5) پویلین لوٹ گئےنوجوان بلے باز صائم ایوب (20) اور عثمان خان (16) نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی لیکن یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔
فخر زمان کو درمیان میں شاداب خان (7) نے جوائن کیا لیکن آل راؤنڈر بھی اننگز کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے.
فخر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا جبکہ افتخار احمد نے ان کے ساتھ شراکت کی دونوں نے 61 رنز جوڑے لیکن ولیم اورورک نے تعاقب کے ایک اہم لمحے میں ہوم سائیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مہمانوں نے 45 گیندوں پر 61 رنز بنانے والے فخر کو پویلین کی راہ دکھائی.
آل راؤنڈر عماد وسیم (22*) نے آخری ڈیلیوری تک پاکستان کو جیت دلانے کی کوشش کی لیکن ہوم سائیڈ چار رنز سے میچ جیتنے میں ناکام رہی اور 174/8 کے مجموعی اسکور پر اننگز کا اختتام کیا.
بلیک کیپس کی جانب سے او رورک نے 27 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین سیئرز نے بھی 27 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178/7 کا مجموعی اسکور بنایا۔
مہمان ٹیم کو اوپنرز ٹم رابنسن اور ٹام بلنڈل نے شاندار آغاز فراہم کیا دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 56 رنز بنائےبلنڈل زمان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے.
رابنسن نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی ففٹی اسکور کی اس سے قبل عباس نے 51 رنز پر آؤٹ کیاہوم سائیڈ نے درمیانی اوورزمیں غلبہ حاصل کیا اور آخری میچ کے ہیرو مارک چیپ مین اور فاکس کرافٹ کی وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان نے افتخار احمد کی گیند پر چیپ مین (9) کو آؤٹ کرنے کے لیے شاندار کیچ پکڑاجب کہ فاکس کرافٹ (34) کو اسامہ میر نے آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل آخری اوورز میں اسٹرائیک ریٹ بڑھانے کی کوشش کرتے نظر آئے لیکن وہ پاکستانی باؤلرز کے منصوبے پر آگے نہ بڑھ سکے۔
بریسویل، جنہوں نے 20 گیندوں پر ان کو 27 رنز بنائےعباس نے پویلین کی راہ دکھائی
ہوم سائیڈ کی جانب سے آفریدی3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں باولر رہے.