الرئيسيةTop Newsعمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو...

عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان

Published on

spot_img

عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر حامد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے مگر ایسا کرنے سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا،عمران خان جب تک اپنے بیانیے پر قائم رہیں گے وہ لوگوں میں مزید ہردلعزیز ہوں گے،تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات مسئلہ بن سکتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامدخان نے کہا کہ آئین کی بحالی کیلئے جمعہ سے ملک گیر تحریک شروع کررہے ہیں۔، وکلاءاس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججوں کا خط امید کی کرن ہے، سپریم کورٹ اس معاملہ میں ابھی تک واضح نظر نہیں آئی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ کاکہناہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے، کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے ہیں،عوام اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھائیں، عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو اطلاع دیں گے، کوئی مذاکرات کریں گے تواس سے آگاہ کریں گے۔

جیل میں القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔انشااللہ سیاسی بنیادوں پر بنے ہوئے کیسز جلد ختم ہونگے۔ہم آئین وقانون کی بات کرتے ہیں، جیل میں کسی صورت ٹرائل نہیں چل سکتا،آپ اوپن ٹرائل کریں۔ہم اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد کیس بنائے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے فارم45پر پٹیشن فائل کی،2ماہ سے شنوائی نہیں ہوئی، عوام کاحق ہے ان کا ووٹ صحیح طریقے سے گنا جائے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this