اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو اغوا کرکے لوٹ لیا
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھی تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے بعد ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اغواء کے دوران غیر ملکی خاتون سمیت شہریوں پر تشدد کرتے رہے، اور ان تمام سے آئی فونز، قیمتی گھڑیاں، جیولری اور نقدی چھین لی گئی۔ملزمان نے اغواء کیے گئے دو شہریوں کو اے ٹی ایم سے کیش لانے کے لیے بھی بھیجا اور کیش نہ لانے کی صورت میں دیگر مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون کا تعلق سوئٹزر لینڈ ایمبیسی سے ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق سیاحوں کو ٹیکسلا میں واقع اسٹوپا کے قریب حبس بے جا میں رکھا گیا تھا تاہم ان کی گاڑیاں گولڑہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں، اس لیے متعلقہ تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔